ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ریاست کرناٹک میں پلاسٹک پر پابندی کے غلط نفاذ سے تمام اقتصادی شعبے متاثر

ریاست کرناٹک میں پلاسٹک پر پابندی کے غلط نفاذ سے تمام اقتصادی شعبے متاثر

Sat, 25 Jan 2020 10:48:10    S.O. News Service

بنگلورو،25/جنوری(ایس او نیوز) ریاست کرناٹک اور خاص طور پر بنگلور شہر میں پلاسٹک پر پابندی کے ضابطوں کو جس انداز میں نافذ کیا جا رہا ہے اس کی وجہ سے پلاسٹک کا کاروبار کرنے والے افراد خاص طورپر بہت ہی زیادہ متاثر ہو رہے ہیں لیکن ساتھ ہی اس کے غلط اثرات دوسرے کئی کاروباری اور اقتصادی شعبوں پر بھی پڑ رہے ہیں۔کرناٹک اسٹیٹ پلاسٹک اسوسی ایشن (کے ایس پی اے) نے دعویٰ کیا ہے کہ ریاست میں پلاسٹک پر پابندی کانفاذغیر منصفانہ ہے اور اس کی وجہ سے پلاسٹک کی صنعت کو بے انتہاء نقصانات کا شکار ہونا پڑا ہے،کے ایس پی اے کے اراکین نے یہ دعویٰ کیا کہ ریاستی حکومت اور بلدیہ کا یہ اقدام غیر سائنٹفک اور غیر منصفانہ ہے۔انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اس پابندی نے نہ صرف پلاسٹک کارخانوں کے ملازمین پر اثرکیا ہے بلکہ ریاست میں دیگر کئی شعبے بھی اس کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔کے ایس پی اے کے اراکین کا کہنا ہے کہ تقریباً 47شعبے، جن میں چھوٹے پیمانہ کے تاجر، بیکری کی صنعت، گارمنٹ کے کارخانے، آٹو موبائل صنعت، ہوٹل کی صنعت وغیرہ سب شامل ہیں،اس صورت حال کے منفی نتائج سے متاثر ہوئے ہیں۔


Share: